ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا حساس گرجا گھروں کا دورہ

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کینٹ ڈویڑن میں واقع حساس گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے چرچز پر مامور افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ چرچز انتظامیہ سے مشاورت کے بعد دعائیہ تقریبات کے لیے بھرپور حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام سرکل افسران اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرجا گھروں کی چھتوں پر مامور اہلکاروں اور افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دعائیہ تقریبات میں آنے والے شرکاء کو سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پارکنگ کو گرجا گھروں سے دور رکھا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی جاری ہے۔ افسران و اہلکاروں کو مشکوک افراد، سامان اور اطراف کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ دعائیہ تقریبات کے اختتام تک تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔