ہائیکورٹ :کیسز کی سماعت کیلئے 2ڈویڑن ،7 سنگل بینچز تشکیل

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے دو ڈویڑن اور سات سنگل بینچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔روسٹر کے مطابق جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گی ،جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس چودھری محمد اقبال ،جسٹس مزمل اختر شبیر ،جسٹس فاروق حیدر اورجسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس رضا قریشی بطور سنگل بینچ سماعت کرینگے۔لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت، حکم امتناعی، اندراج مقدمہ، ہراسگی سے متعلق درخواستیں دائر ہوسکیں گی۔