سندھ ہائیکورٹ: آئینی بینچز نہ بننے کے باعث مقدمات کی سماعت تاخیر کا شکار

 کراچی(آئی این پی )26ویں آئینی ترمیم کے بعد کیسز کی سماعت تاخیر کا شکار ہونے لگی۔نئی آئینی درخواستوں کی سماعت کے لئے وکلاء نے عدالت سے اجازت مانگی تھی تاہم سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نئی آئینی درخواستوں کی سماعت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ آج آئینی بینچز بن رہے ہیں پھر فیصلہ ہو گا کہ کون سا کیس کہاں جائے گا، روسٹر برانچ طے کرے گی کہ کون سا کیس کس بینچ میں جائے گا۔