لاہور (خصوصی رپورٹ ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ سال قصور اور شیخوپورہ میں 46ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی،قوانین کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس بند جبکہ 8کروڑ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 101 مقدمات درج کر ائے گئے۔ 1لاکھ 72 لٹر ملاوٹی دودھ، 3ہزار کلو مصالحہ جات، 5ہزار کلو گوشت تلف کیا گیا۔