ٹیسلا کا 46ہزار سے زائد سائبر ٹرک واپس منگوانے کا اعلان

  واشنگٹن(آ ئی ا ین پی )الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں 46ہزار 96سائبر ٹرک واپس منگوا رہی ہے۔ یہ فیصلہ گاڑی کے ایک بیرونی پینل کے دورانِ ڈرائیونگ علیحدہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ کینٹ ریل سے متعلق ہے جو کہ سٹین لیس سٹیل کا ایک بیرونی ٹرم پینل ہے۔ اس پینل کے ڈھیلا ہونے اور گاڑی سے الگ ہو جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔