ریلوے ریزرویشن آفس میں خواتین کو ہراساں کرنیکا انکشاف

ریلوے پولیس نے متعلقہ افسر اور دو ملازمین کو انکوائری کیلیے طلب کرلیا 
ڈی ایس سے شنوائی نہ ہونے پر خواتین ملازمین نے پولیس کو درخواست دی 
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ ) ریلوے ریزرویشن آفس راولپنڈی میں خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ریلوے پولیس نے متعلقہ افسر کو انکوائری کیلیے طلب کرلیا ، ذرائع نے بتایاکہ ریلوے راولپنڈی ریزرویشن آفس میں ریلوے کے ریٹائرڈ آفس کی ایماء پر قواعد وضوابط کے برعکس تعینات انچارج کے خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہواہے، خواتین ملازمین نے ڈی ایس ریلوے سمیت متعدد افسران کا تحریری شکایات کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، خواتین ملازمین نے پولیس کو بھی درخواست دی جس پر ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 160 کے تحت ریلوے ریزرویشن آفس کے انچارج سمیت دو ملازمین کو انکوائری کیلئے طلب کرلیا۔