مغلپورہ میں فائرنگ سے خاتون کا قتل، ملزم گرفتار

مغلپورہ میں فائرنگ سے خاتون کا قتل، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے مغلپورہ میں فائرنگ کے نتیجے میں مصباح نامی خاتون کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے ملزم عبد الرحمٰن کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم مقتولہ کا رشتہ دار ہے اور گھریلو جھگڑے کے باعث فائرنگ کی تھی۔پولیس نے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور گولیاں برآمد کر لی ہیں، جبکہ تفتیش جاری ہے۔ یہ قتل کی واردات اتوار کی دوپہر ہوئی، جس کے بعد مقتولہ کے شوہر ضیاء کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا پتہ چلایا جا سکے۔