لاہور کے علاقے مغلپورہ میں ٹریفک کے افسوسناک حادثے میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 19 سالہ فریال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 22 سالہ شانزے زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ شالیمار لنک روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں خواتین سڑک عبور کر رہی تھیں کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ فریال موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ شانزے زخمی ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمی خاتون شانزے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس پی سول لائنز کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور رفاقت علی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔