لاہور (کرائم رپورٹر)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیسلٹنگ آپریشن ،شکایات مینجمنٹ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا، ایم ڈی واسا نے تمام ڈیسلٹنگ شیڈول پر سختی سے عمل در آمد کرانے، ڈیسلٹنگ آپریشن میں عوامی نمائندوں کو شریک رکھنے اور سیوریج لائنز کی صفائی کے عمل کو تیز کرنے، ڈیسلٹنگ شیڈول کو جی آئی ایس بیسڈ مکمل کرانے کی ہدایات کیں، ایم ڈی واسا نے کہا کہ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے۔ باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کریں۔ ڈیسلٹنگ آپریشنز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے ایک مربوط نظام نافذ کیا جائے۔