ایم ڈی واسا کا سٹی ڈرین کی ڈی سلٹنگ کیلئے دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایم ڈی واسا غفران احمد کا سٹی ڈرین کی ڈی سلٹنگ کیلئے دورہ،ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ ڈی سلٹنگ کے عمل کو مزید تیز اور م ئوثر انداز میں جاری رکھا جائے، صفائی کے معیار کو یقینی بنایا جائے گا، تمام ڈرینز ڈی سلٹنگ شیڈول پر سختی سے عمل در آمد کی ہدایات کی گئی، واسا حکام نے اپیل کی ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر رکھنے میں واسا کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔