کوئلہ جلا کر آگ تاپتے 5 بچے جاں بحق

 13 سالہ لائبہ ،11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی ،6 سالہ منان اور 7 سالہ سالم فیاض شامل ، تحقیقات جاری 
گجرات ( مانیٹرنگ ڈیسک )بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی لاشیں برآمد ہو ئی ہیں۔ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بہن بھائیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔والدہ نے بیان دیا کہ ہسپتال گئی تھی واپس آئی تو بچے بے ہوش تھے،بچوں نے کمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ لائبہ ،11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی ،6 سالہ منان اور 7 سالہ سالم فیاض شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے بچوں کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔بچوں کا باپ روزگار کے سلسلے میں ملائیشیا میں مقیم ہے۔