کوئٹہ:کوئلہ کان سے 11لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ(آئی این پی) کوئلہ کان حادثہ میں مزدوروں تک رسائی کے لیے 4ہزار 100فٹ گہرائی تک کھدائی مکمل کر لی گئی، جس کے بعد 11لاشیں نکال لی گئی ہیں۔محکمہ کان کنی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی پہاڑی علاقے میں سنگجانی کوئلہ کان حادثہ میں 11مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، اب متاثرہ کوئلہ کان میں موجود آخری مزدور کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔جاں بحق 10 مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ اور ایک کا سوات سے ہے۔ جمعہ کو سہ پہر چار بجے کے قریب کوئلہ کان گیس بھر جانے کے بعد دھماکے سے بیٹھ گئی تھی۔