پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اقبال افریدی اور خرم شہزاد کا پارلیمنٹ ہائوس میں جھگڑا

دونوں ارکان اسمبلی  ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے رہے‘  بیرسٹر گوہر صلح کرانے آئے تو اقبال آفریدی نے انہیں   بھی سنا دیں
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی  کے اراکین اسمبلی  اقبال افریدی اور خرم شہزاد کا پارلیمنٹ ہائوس میں جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے رہے، اقبال آفریدی نے کہا  آپ پارٹی نہیں چلا رہے آپ ٹائوٹ ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر صلح کروانے آئے تو اقبال آفریدی نے بیرسٹر گوہر کو بھی سنا دیں اور کہا کہ سب آپ کی غلطی ہے آپ نے غنڈے پال رکھے ہیں ہمیں بدنام کرنے کے لئے ۔