لاہور(کرائم رپورٹر)والڈ سٹی اتھارٹی کے زیرِ اہتمام شالیمار باغ میں منعقدہ میوزک اینڈ کلچرل نائٹ کے دوران متنازع گانا پیش کیے جانے پر قوال فراز خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا پروگرام چاندنی راتوں کے عنوان سے عوام کے لیے کھلا رکھا گیا تھا، جس میں قوالی اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیاپروگرام میں قوال فراز خان اور ان کے ہمنواہوں نے قوالی پیش کی، تاہم شو کے دوران اڈیالہ جیل کے قیدی نمبر 804 سے منسوب ایک گانا گایا گیاجس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قوال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔مقدمہ انچارج شالیمار باغ ظمیر کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا ہے، جس میں تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں ایف آئی آر کے مطابق سرکاری سرپرستی میں ہونے والے پروگرام میں پیش کیے گئے مواد پر قانونی کارروائی ضروری سمجھی گئی۔قوال فراز خان کا کہنا ہے کہ مذکورہ گانا حاضرین کی فرمائش پر گایا گیا اور وہ مجبوری کے تحت اسے پیش کرنے پر آمادہ ہوئے، تاہم بعد ازاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ پروگرام مکمل طور پر والڈ سٹی اتھارٹی کی سرپرستی میں منعقد ہوا تھاواقعے کے بعد ثقافتی تقریبات کے ضابطہ اخلاق، سرکاری تقریبات میں پیش کیے جانے والے مواد کی ذمہ داری اور اظہارِ فن کی آزادی پر نئی بحث شروع ہو گئی ہیعوامی و ثقافتی حلقوں کی جانب سے بھی مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ قانونی کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔