لاہور(کرائم رپورٹر )سابق وزیر اعظم اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ،اس موقع پر ملک بھر میں تقریبا ت کا اہتمام کیاجائے گا۔لاہور میں پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاوٓن میں دوپہر 3بجے سیمینار ہوگا اورکیک کاٹا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے کارکن ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928 کو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے وزیر خارجہ،وزیر اعظم اور صدر رہے۔ذوالفقار علی بھٹو کو4اپریل 1979 کو پھانسی دیدی گئی وہ گڑھی خدا بخش میں دفن ہیں۔