پاکستانیوں نے 6ماہ میں 96 ارب سے زائد کی چائے پی لی

رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا،دستاویزات
فیصل آباد (آئی این پی)رواں مالی سال کے چھ ماہ میں پاکستانیوں 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی لی۔دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں پاکستانیوں نے 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی لی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی تھی۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ ماہ دسمبر میں 16 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جب کہ نومبر میں 15 ارب 30 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں 15 ارب 90 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔