اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) حکومتی ملکیتی الیکٹرک کمپنیوں ،پٹرولیم،بینکنگ، شپنگ سمیت 25 اداروں نے گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر 2024 (چھ ماہ )میں 457.2ارب روپے منافع کمایا ۔ حکومتی ملکیتی اداروں میں الیکٹر ک کمپنیوں نے سب سے زیادہ منافع کمایا ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق اوجی ڈ ی سی ایل نے چھ ماہ میں 82.5ارب روپے، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 53.5ارب روپے، پاکستان پٹرولیم کمپنی نے49.9ارب ،نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی نے37.4ارب روپے، گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی نے 25.3ارب ، گوجرنوالہ الیکٹر ک کمپنی نے 24.6ارب ، واپڈ ا نے18.5ارب روپے، پورٹ قاسم اتھارٹی نے18.3 ارب ،ملتان الیکٹر ک کمپنی نے17.6ارب ،اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے15.5ارب روپے،نیشنل بینک نے13.3ارب ، پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی نے11.5ارب روپے، ٹرائیبل (Tribal) الیکٹرک کمپنی نے10.8ارب روپے، لاہور لیکٹر ک سپلائی کمپنی نے 8.4ارب روپے، پاکستان نیشنل شپنگ کمپنی نے8.4روپے ، پی آئی اے نے 26.2ارب روپے دیگر کمپنیوں نے مجموعی طور پر 61.9ارب روپے منافع کمایا ۔