سیئول(آئی این پی)جنوبی کوریا کے تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ ہفتے 179 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے حادثے کے شکار ہوائی جہاز کے کاک پٹ وائس ریکارڈر کے ٹرانسکرپٹ کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریکارڈنگ میں تھائی لینڈ سے جنوبی کوریا کے لیے181 مسافروں اور عملے کو لے جانے والی جیجو ایئر کی پرواز 2216 کے آخری لمحات کے حوالے اہم معلومات مل سکتی ہیں۔جنوبی کوریا اور امریکا کے تفتیش کار جن میں طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے عہدیدار بھی شامل ہیں، تباہی کے بعد سے حادثے کی جگہ پر تحقیقات میں مصروف ہیں۔