طالب علم سے معلم کی مبینہ زیادتی ،ملزم گرفتار

چکوال (آئی این پی )چکوال میں مدرسے کے طالب علم سے معلم کی جانب سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے زیادتی کے بعد بچے کے مدرسہ چھوڑنے پرپابندی لگادی تھی، 25 روزکے بعد بچے نے مدرسے سے بھاگ کر گھر والوں کو زیادتی کا بتایا۔