طالب علم کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں مدرسے کے طالب علم کو زخمی کرنے کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق طالب علم کے زخمی ہونے کی اطلاع پر 15 پر کال موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔متاثرہ بچے کے بھائی حنیف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا غالب مارکیٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرومانگٹ روڈ سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر ایس ایچ او غالب مارکیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔