جوڈیشل کمیشن و اسیران کی رہائی کے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے:شاندانہ گلزار

 حکومت کے خلاف اپوزیشن نے فیصلہ کر لیا انہیں ٹف ٹائم دیا جائے گا، عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے 
اسلام آباد (آ ئی این پی )پی ٹی آئی کی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے موجودہ حکومت فارم 47کی پیداوار ہے، عمران خان نے مذکرات ختم کر دئیے ،جوڈیشل کمیشن اور اسیران کی رہائی کے بغیر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔جمعہ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن نے فیصلہ کر لیا ہے کہ انہیں ٹف ٹائم دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تمام جھوٹے مقدمات کو ختم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کو جو 14سال کی قید ہوئی ہے اس پر بھی ہم ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے ۔انہوں نے کہا اگرچہ کہ ملک میں عدالتیں یرغمال بنی ہوئی ہیں اور مارشل لاء لگا ہوا ہے، سویلین کے حقوق پائمال کیے جا رہے ہیں تا ہم ہمیں عدالتوں سے انصاف کی اب بھی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھونڈے طریقے سے سزا سنائی گئی ہے،ملک کے اندر کینگرو کورٹس ہیں۔سویلین کے ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہو سکتے ۔