مذاکرات سے حالات کشیدگی سے نکل سکتے ہیں:چیئرمین سینیٹ

 تھوڑا انتظار کرنا چاہیے،میرا نہیں خیال پیپلز پارٹی وزارتیں لے مگر پارٹی فیصلہ کرے گی،یوسف رضا گیلانی 
ملتان(آئی این پی )چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مذاکرات سے حالات کشیدگی سے نکل سکتے ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم بین الاقوامی لیڈر تھے۔ ملتان میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے نیوکلیئر پاور اور پاکستان کے آئین کی بنیاد رکھی ،ذوالفقار بھٹو نے او ائی سی کی بنیاد رکھی ،مذاکرات ہونے سے ملکی حالات کشیدگی سے نکل سکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں ذوالفقار بھٹو کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے،وہ ایک عظیم لیڈر اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ رہنماء تھے مذاکرات ہورہے ہیں تھوڑا انتظار کرنا چاہیے،مذاکرات سے حالات کشیدگی سے نکل سکتے ہیں۔ میرا نہیں خیال پاکستان پیپلز پارٹی وزارتیں لے مگر پارٹی فیصلہ کرے گی۔