خیبرپختونخوا: کرپشن کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کا کابینہ ارکان کو مراسلہ

 تعیناتیاں مفاد عامہ میں ہونی چاہئیں، محکموں میں کرپشن کی نشاندہی کے لیے کا انٹرنل آڈٹ کیا جائے 
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے کابینہ ارکان کو مراسلہ جاری کردیا۔پاکستان تحریک انصاف احتساب کمیٹی نے کابینہ ارکان کو 18 نکاتی مراسلہ جاری کردیا، جس کا تحریری جواب 30 جنوری تک جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ کابینہ ارکان کے تحریری جوابات کا انڈیکس تیار کرکے بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کو بھیجا جائے گا، محکموں کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی کمیٹی کا کہنا ہے کہ تعیناتیاں بغیر سیاسی اثر و رسوخ کے عوام کے مفاد میں ہونی چاہئیں، محکموں میں کرپشن کی نشاندہی کے لیے انٹرنل آڈٹ کیا جائے، محکموں کو آئی ٹی بورڈ کی مدد سے ڈیجیٹلائز کیا جائے۔