خیبرپختونخوا کابینہ ارکان پر کرپشن کاالزام ‘رپورٹ تیار

پشاور(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن اور ممبر احتساب کمیٹی مصدق عباسی نے کہا ہے کہ کابینہ اراکین کی مبینہ کرپشن سے متعلق رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، جو پارٹی کے بانی چیئرمین کو پیش کی جا چکی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق عباسی نے کہا کہ احتساب کمیٹی نے تمام شواہد اور انکوائری رپورٹس بانی چیئرمین کو فراہم کر دی ہیں، اور اب یہ فیصلہ انہی کی صوابدید پر ہے کہ اندرونی معاملات کو کس انداز سے نمٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیس پارٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق ہے، اس لیے کوئی بھی قدم یا کارروائی پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر ہی کی جائے گی۔