نشست سے ناصرف ہمارے حوصلے بلند ہوئے بل کہ منفی شکوک و شبہات بھی دور ہوگئے، اقلیتی برادری
راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی لاہور میں مختلف مذاہب کے رہنمائوں اور نمائندگان سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔مختلف مذاہب خصوصاً مسیحی، سکھ اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں اور نمائندگان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔اقلیتی برادری کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور آج کی خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ناصرف ہمارے حوصلے بلند ہوئے بل کہ تمام منفی شکوک و شبہات بھی دور ہوگئے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے اور پوری قوم سمیت مذہبی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے ہمراہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔