ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ طلبہ کیساتھ خصوصی نشست، مفصل جوابات دئیے

ڈی جی آئی ایس پی آرکی جامع اورمعلوماتی گفتگو نے قومی سلامتی سے متعلق د غلط فہمیوں اورابہام کو دور کیا
راولپنڈی(آئی این پی ) ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشتگردی اورسوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگوکی۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دئیے۔آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ، مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، پروپیگنڈا اورغیرمصدقہ خبروں سے بچا ئوکے حوالے سے موثررہنمائی فراہم کی گئی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی جامع اورمعلوماتی گفتگو نے قومی سلامتی سے متعلق متعدد غلط فہمیوں اورابہام کو دور کیا