امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل، شواہد حاصل کر لیے

امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل، شواہد حاصل کر لیے

اسلام آباد: ترلائی کے علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق سیکیورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ تحقیقات میں دھماکے کے وقت، امام بارگاہ میں موجود افراد کی تعداد اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، جسے رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات رپورٹ میں جاں بحق اور زخمی افراد کی تعداد بھی شامل ہے، جبکہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ابتدائی تحقیقات رپورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیش کی جائے گی، جس کے بعد وزیر داخلہ رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کریں گے۔واضح رہے کہ نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 31 افراد جاں بحق جبکہ 169 زخمی ہو چکے ہیں۔