اسلام آباد: ترلائی میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ترلائی خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کے لیے متعلقہ بلڈ گروپس کا خون فوری طور پر مہیا کرنے اور علاج کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔مریم نواز شریف نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو خود زخمیوں کے علاج کی نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترلائی بم دھماکے کی شدت کو دل سے محسوس کرتی ہوں، دہشت گرد کسی صورت سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔