خون عطیہ کرنے والے معاشرے کے محسن ہیں، مریم نواز کا عالمی دن پر پیغام

خون عطیہ کرنے والے معاشرے کے محسن ہیں، مریم نواز کا عالمی دن پر پیغام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے کسی فرد نہیں، پورے معاشرے کے محسن ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

خون عطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب نے رضاکارانہ طور پر خون دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کے اس عظیم مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ:"خون کا عطیہ کسی کی زندگی کا تحفہ ہوتا ہے۔ محفوظ خون کی منتقلی سے ہر سال لاکھوں قیمتی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔"
ورچوئل بلڈ بینک پنجاب کا اعزاز
مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پاکستان کا پہلا باضابطہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت:شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے "4" کا بٹن دبا کر فوری طور پر خون عطیہ کرنے والے افراد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔یہ جدید نظام ضرورت مند مریض اور بلڈ ڈونر کے درمیان براہ راست رابطے کا مؤثر ذریعہ بن گیا ہے۔
عوام سے اہم اپیل
وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ:

بلڈ ڈونر 15 ہیلپ لائن
سیف سٹی اتھارٹی کی ویب سائٹ
یا قریبی پولیس خدمت مرکز پر رجسٹریشن کرا کر خون عطیہ کرنے کا عزم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ:"خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے، جو کسی ضرورت مند کے لیے نئی زندگی کی نوید بن سکتا ہے۔"