اسلام آباد کی عدالت کا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد کی عدالت کا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور ان کی گرفتاری کے لیے حکم جاری کیا ہے۔سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، اور عدالت نے علی امین گنڈا پور کو آج پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ان کی مسلسل غیر حاضری کے سبب وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں تاکہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جا سکے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔ عدالت کی ہدایت کے مطابق، کیس کی اگلی سماعت 17 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ اگر علی امین گنڈا پور اگلی سماعت پر بھی پیش نہیں ہوتے، تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔