ریسٹورنٹ کے ویئر ہائوس میں ناقص صفائی انتظامات پر مالک کو 1لاکھ جرمانہ
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی 2 مقامات پر کارروائیاں،دیپالپور روڈ بائی پاس پر واقع ایک کنفکیشنری یونٹ پر دوران چیکنگ 200 کلو گرام ایکسپائر شدہ ٹافیاں پکڑ کر لیں جنہیں تلف کر دیا گیا، یونٹ کے اونر کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔جواد ایونیو میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے ویئر ہاوس میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پرمالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاویدکا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،عوام کو محفوظ اور میعاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔