کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق

سیدوالا کا حسنین ٹوکہ مشین ، موڑ کھنڈا کا اورنگزیب پنکھا چلاتے جان سے گیا 
ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) ننکانہ صاحب میں کرنٹ لگنے کے دو واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سیدوالا کے علاقے گنگووالا کا رہائشی حسنین اپنی حویلی میں ٹوکے والی مشین کی تار لگاتے ہوئے شاٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دوسرا واقعہ تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقے محلہ ٹوری والا موڑ کھنڈا میں پیش آیا جہاں 30 سالہ اورنگزیب گھر میں پیڈسٹل فین چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔