سیہون شریف:ٹرک کی زد میں آکر30سے زائدبھیڑ،بکریاں ہلاک،متاثرین نے انڈس ہائی وے بلاک کردیا

 سیہون (آئی این پی )سیہون شریف میں بائی پاس روڈ پر بکریوں اور بھیڑوں کا جھنڈ تیزرفتار ٹرک کی زدمیں آگیا، تیس سے زائد بھیڑ بکریاں مرگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثے میں دس سے زائد بھیڑ بکریاں شدید زخمی ہوئیں،متاثرین نے انڈس ہائی وے کوبلاک کرکے احتجاج شروع کردیا،واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارا دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھیڑ بکریاں متاثر ہوئی ہیں، انصاف فراہم کیا جائے۔