انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل: بھارت ریکارڈ چھٹی ٹرافی کے لیے، انگلینڈ اپنا پہلا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گا

انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل: بھارت ریکارڈ چھٹی ٹرافی کے لیے، انگلینڈ اپنا پہلا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گا

انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم ریکارڈ چھٹی ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اترے گی، جبکہ انگلینڈ اپنا پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل 1998 کے بعد حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

بھارت نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 7 وکٹ سے زیر کر کے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی۔ بھارتی ٹیم نے 311 رنز کا ہدف صرف 9 اوورز قبل ہی حاصل کر لیا، اس طرح انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔انگلینڈ نے اپنے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 27 رنز سے مات دی، جس میں کپتان تھامس ریو کی شاندار سنچری نمایاں رہی۔

رواں ایونٹ میں انگلینڈ کے بین مائیز 399 اور بھارت کے سوریا ونشی 264 رنز بنا کر نمایاں رہے ہیں، جبکہ انگلینڈ کے مینی لمسڈین نے 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔فیصلہ کن معرکے کی پچ کو بیٹرز اور بولرز دونوں کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے لیے شاندار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔