فلسطین کے حق میں نعرے لگانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا:برطانوی پولیس

 اب حالات بدل گئے ہیں،لندن میٹروپولیٹن ، گریٹر مانچسٹر پولیس کا مشترکہ انتباہ
 لندن(یواین پی)برطانیہ کی پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی سطح پر فلسطین کے حق میں گلوبل انتفاضہ کے نعرے لگانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی پولیس نے خبردار کیا کہ آسٹریلیا کے بانڈی بیچ حملے کے بعد تصور تبدیل ہوگیا ہے اور فلسطین کے حق میں گلوبل انتفاضہ کے نعرے لگانے والے افراد گرفتار ہوں گے۔برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس اور گریٹر مانچسٹر پولیس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ شہری پلے کارڈز اور گلوبلائز انتفاضہ کے نعروں کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں اور مزید سختی کرنے پر اصرار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ پرتشدد واقعات رونما ہوچکے ہیں اور تصور تبدیل ہودکا ہے، الفاظ کے معنی اور نتائج ہوتے ہیں، ہم فیصلہ کن کارروائی کریں گے اور گرفتاریاں کریں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لندن اور مانچسٹر کی پولیس فورس کی جانب سے اس اعلان کے ردعمل میں مہم میں چلانے والے بعض افراد نے اس اقدام کو سیاسی قرار دے دیا ہے