نوجوانوں کو حکمرانی اور ترقی کا شراکت دار بنایا جائے، تماشائی نہیں، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت اور ایک ترقی پسند مستقبل کی امید ہیں۔ پیپلز پارٹی کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو حکمرانی اور ترقی کا شراکت دار بنایا جائے، تماشائی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں کے بااختیار ہونے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وڑن ہے کہ نوجوانوں کو حکمرانی اور ترقی کا شراکت دار بنایا جائے، تماشائی نہیں۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی تاریخ کے کم عمر ترین وزیرِ خارجہ رہے، اور ہمیں فخر ہے کہ انہوں نے اپنی شاندار سفارتکاری سے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا