یپرا نیٹ میٹرنگ ریگولیشنزکے مسودے پر آج عوامی سماعت کریگا

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں نیٹ میٹرنگ نظام کو مرحلہ وارختم کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔نیپرا نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2025 کے مسودے پر آج (جمعہ کو) عوامی سماعت کرے گا، نئے سولرصارفین سے اضافی بجلی 26کی بجائے تقریباساڑھے 11روپے فی یونٹ میں خریدی جائیگی۔نئی ریگولیشنزکے تحت سولرصارفین کیساتھ معاہدوں کی مدت7سیکم کرکے5 سال کی جائیگی جبکہ پے بیگ دورانیہ 2 سال سے بڑھاکر5 سال کیا جائے گا،نیٹ بلنگ اورگراس میٹرنگ نظام متعارف کرانے کی تجویزبھی ہے جس کے نتیجے میں شمسی توانائی استعمال کرنیوالے صارفین کیمالی فوائد میں بڑی کمی کا خدشہ ہے۔نئی ریگولیشنز کے تحت شمسی صارفین کو حاصل اہم سہولت ختم ہوجائیگی