نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ ختم ‘نیٹ بلنگ فارمولانافذ کرنے کاپلان تیار

 نیٹ بلنگ فارمولاکے تحت صارفین کاامپورٹ شدہ یونٹس پرقومی ٹیرف نافذہو گا‘ سولرسسٹم سے ا یکسپورٹ ہونیوالے یونٹس پر27روپے فی یونٹ ریٹ لگایاجائیگا
 قومی ٹیرف کی بنیادپربننے والے بل کوایکسپورٹ شدہ یونٹس کیبل سے منفی کیا جائیگا‘ اضافی بل کی صورت میں صارفین کو ادائیگی کرنا لازمی قرار دی جائیگی
اسلا م آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کوختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی بجائے "نیٹ بلنگ" فارمولانافذالعمل کرنے کاپلان تیار کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق   نیپرانے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے خاتمے کیلئے باضابطہ طورپرورکنگ شروع کردی۔ نیٹ بلنگ فارمولاکے تحت صارفین کاامپورٹ شدہ یونٹس پرقومی ٹیرف نافذہو گا۔   سولرسسٹم سے ا یکسپورٹ ہونیوالے یونٹس پر27روپے فی یونٹ ریٹ لگایاجائیگا۔  امپورٹ اورایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس میں بجلی کی قیمت کاتعین کیاجائیگا۔  قومی ٹیرف کی بنیادپربننے والے بل کوایکسپورٹ شدہ یونٹس کیبل سے منفی کیا جائیگا۔ اضافی بل کی صورت میں صارفین کو ادائیگی کرنا لازمی قرار دیدی جائے گی۔  اسوقت نیٹ میٹرنگ سے صارفین کوبلوں میں اربوں روپے کاریلیف دیاجارہاہے۔ وفاقی حکومت کی نئی پالیسی صرف نئے کنٹریکٹ کرنیوالے صارفین پرلاگوہو گی۔  7سالہ کنٹریکٹ ایکسپائر ہونے پر دوبارہ کنٹریکٹ نئی پالیسی پر ہو گا۔