اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کرنے کا حتمی فیصلہ کیاہے جبکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ان ترامیم پر صارفین اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے جمع کرائے گئے اعتراضات پر 6 فروری کو عوامی سماعت مقرر کر دی ۔رپورٹ کے مطابق نیپرا نے 16 دسمبر کو نیٹ میٹرنگ پالیسی میں مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ جاری کرتے ہوئے 30 دن کے اندر اعتراضات طلب کیے تھے۔ اتھارٹی کے مطابق موصول ہونے والے اعتراضات پر عوامی سماعت کے بعد ترامیم پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔مجوزہ نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت ایکسپورٹ کیے جانے والے بجلی کے یونٹس کی قیمت 11 روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے کا امکان ہے