لکی مروت شہر اور سرائے نورنگ کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل کر دی گئی
دھماکے اور گیس کے شدید اخراج کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
ؑؐلکی مروت(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بھانہ منجیوالا میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن اورٹی بی ایس کودھماکے سے اڑا دیا ۔محکمہ گیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں بھانہ منجیوالا میں دھماکے کی وجہ سے ٹی بی ایس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔گیس حکام کا کہنا ہیکہ دھماکے کے بعد لکی مروت شہر اور سرائے نورنگ کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے،جس کے باعث ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دھماکے اور گیس کے شدید اخراج کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے،گیس کی بحالی کے لیے مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔