اسلام آباد(آئی این پی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 8 فروری کو سرپرائز دینے والی پارٹی اپنی موت آپ مر رہی ہے۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نورین نیازی کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جنگی کامیابی پر ایسا بیان دینا "آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے اور اس سے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی نقصان پہنچ رہا ہے۔شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ نورین نیازی کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پارٹی کے خلاف ردعمل پیدا ہوا ہے اور وفاقی وزرا کو بھی پی ٹی آئی پر تنقید کا موقع مل گیا ہے۔