ریڈ، یلو اور گرین زونز میں 10 ہزار سے زائد پولیس افسر اور اہلکار تعینات کئے جائیں گے
خصوصی کنٹرول روم قائم‘قا نون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی:فیصل کامران
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں بسنت کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے لاہور پولیس نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا ہے کہ شہر بھر میں سیکیورٹی صورتحال کی مؤثر نگرانی کے لیے 70 سے زائد ڈرونز کی مدد لی جائے گی جبکہ خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بسنت کے دوران ریڈ، یلو اور گرین زونز میں 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نہ لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔