ہمیں معلوم ہے ایران کسی اور جگہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کا سوچ رہا ہے:میڈیا سے گفتگو
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیے جبکہ ہمیں معلوم ہے ایران کسی اور جگہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کا سوچ رہا ہے، ایران کا جوہری پروگرام ختم نہ کرتے تومشرقِ وسطی میں امن نہ ہوتا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایرانی عوام کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا یران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو پھر اسے ختم کردیں گے،ہمیں معلوم ہے،ایران کسی اورجگہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کا سوچ رہا ہے۔