علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام: 8 فروری یوم سیاہ منانے کا اعلان

علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام: 8 فروری یوم سیاہ منانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان کی طرح 1971ء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

 انہوں نے اس پیغام میں کہا کہ عمران خان کو عوام نے ووٹ دیا تھا، لیکن اس منڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے، جس سے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ یہ موجودہ حکومت ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اور پاکستان کو جو نقصان ہو رہا ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔علی امین گنڈاپور نے 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور پاکستانیوں سے کہا کہ وہ اس دن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ انہوں نے صوابی میں ہونے والے جلسے میں تمام پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ہمیں اپنا حق لینے کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھانی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 1971ء میں بھی مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا اور اس کے نتائج پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوئے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنا اور جمہوریت اور آئین کا تحفظ کرنا ضروری ہے۔ ان کے اس بیان میں عمران خان کی سابقہ گفتگو کا حوالہ بھی دیا گیا، جس میں انہوں نے 1971ء کے بعد بنگلادیش میں ہونے والی زیادتیوں کو ظلم کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ عمران خان نے بھی کہا تھا کہ ہر پاکستانی کو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ اصل غدار کا پتہ چل سکے۔