جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی ف) نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
مرکزی سیکریٹری جنرل جے یو آئی ف، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنان مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منائیں گے۔مولانا عبدالغفور حیدری کے مطابق 8 فروری کو ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی، اور پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ سیاہ کے ذریعے یہ ثبوت دیا جائے گا کہ 8 فروری کا الیکشن قوم کے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارم 47 کے ذریعے ناکام امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، جو عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے۔