اے ایس ایف میں بھرتی کے دوران دوڑ کے مرحلے میں نوجوان کی ہلاکت

اے ایس ایف میں بھرتی کے دوران دوڑ کے مرحلے میں نوجوان کی ہلاکت

پشاور میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں بھرتی کے لیے فزیکل ٹیسٹ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

قیوم اسپورٹس اسٹیڈیم میں جاری بھرتی کے ٹیسٹ میں دوڑ کے مرحلے کے دوران محمد طیب نامی نوجوان کی طبیعت بگڑ گئی۔ وہ دوڑتے ہوئے اچانک گر گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، نوجوان کی حالت تشویشناک تھی اور اسپتال پہنچنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔محمد طیب کا تعلق مالاکنڈ کے علاقے درگئی سے تھا، اور وہ اے ایس ایف میں بھرتی کے لیے اس ٹیسٹ میں حصہ لے رہا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد اے ایس ایف کے حکام اور دیگر متعلقہ ادارے اس کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کی وجہ معلوم کی جا سکے۔