اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے فزیکل ٹیسٹ دینے آنے والا 25 سالہ امیدوار اسحاق دوڑ کے دوران اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا اور بعد ازاں انتقال کر گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق امیدوار کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق سرائے نورنگ، ضلع لکی مروت سے تھا۔