آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پشاور یونیورسٹی میں رونمائی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پشاور یونیورسٹی میں رونمائی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پشاور یونیورسٹی میں تقریبِ رونمائی کی گئی، جہاں سیکریٹری کھیل خیبرپختونخوا (کے پی) داؤد خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی طلبہ کی ترقی اور فلاح کے لیے ضروری ہیں، اور یہ فخر کی بات ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں اس تاریخی ایونٹ کی رونمائی کی تقریب ہو رہی ہے۔داؤد خان نے مزید کہا کہ محسن نقوی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں کی بھرپور سراہنا کی، جنہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار پرفارم کرے گی اور یہ ایونٹ پاکستان کے کرکٹ کے میدان میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی کا دورہ 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا، اور مختلف شہروں میں اس ٹرافی کی رونمائی کی تقریبات جاری ہیں، جس کا مقصد پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے عوام میں جوش و جذبہ پیدا کرنا ہے۔