مراکش کشتی حادثہ: 13 پاکستانیوں کی شناخت مکمل، لاشوں کی واپسی کی تیاریاں

مراکش کشتی حادثہ: 13 پاکستانیوں کی شناخت مکمل، لاشوں کی واپسی کی تیاریاں

مراکش میں کشتی حادثے کے بعد ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان تمام لاشوں کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا ہے۔

شناخت شدہ پاکستانیوں کی تفصیلات:
سفیان علی ولد جاوید اقبال – پاسپورٹ نمبر: VF1812352
سجاد علی ولد محمد نواز – پاسپورٹ نمبر: XX1836111
رئیس افضل ولد محمد افضل – پاسپورٹ نمبر: MJ1516091
قصنین حیدر ولد محمد بنارس – پاسپورٹ نمبر: AA6421773
محمد وقاص ولد ثناء اللّٰہ – پاسپورٹ نمبر: DJ6315471
محمد اکرم ولد غلام رسول – پاسپورٹ نمبر: DN0151754
محمد ارسلان خان ولد رمضان خان – پاسپورٹ نمبر: LM4153261
حامد شبیر ولد غلام شبیر – پاسپورٹ نمبر: CZ5133683
قیصر اقبال ولد محمد اقبال – پاسپورٹ نمبر: GR1331413
دانش رحمٰن ولد محمد نواز – پاسپورٹ نمبر: SE9154371
محمد سجاول ولد رحیم دین – پاسپورٹ نمبر: AY5593661
شہزاد احمد ولد ولایت حسین – پاسپورٹ نمبر: GN1162802
احتشام ولد طارق محمود – پاسپورٹ نمبر: CE1170122
لاشوں کی شناخت کیسے ممکن ہوئی؟
پاکستانی سفارت خانے نے نادرا کی مدد سے لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کیا۔ اس عمل کے دوران فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئیں، جہاں ان کا ڈیٹا بیس سے موازنہ کیا گیا۔ شناخت شدہ لاشوں کی حتمی فہرست وزارتِ خارجہ کو بھیجی جا رہی ہے تاکہ وطن واپسی کا عمل جلد شروع کیا جا سکے۔

پسِ منظر:
15 جنوری کو پیش آنے والے اس المناک حادثے میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں، تاہم مقامی حکام کو صرف 13 پاکستانیوں کی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت اب مکمل کر لی گئی ہے۔

اگلے اقدامات:
وزارت خارجہ سے منظوری کے بعد لاشوں کو پاکستان لانے کا عمل شروع ہوگا۔پاکستانی سفارت خانہ مراکش میں مزید لاشوں کی تلاش کے لیے مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔یہ افسوسناک واقعہ غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانیوں کی مشکلات کو اجاگر کرتا ہے، اور حکومت کی جانب سے عوام کو غیر قانونی راستے اپنانے کے خطرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔