بھارتی آفیشلز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی امپائرز اور میچ ریفری کو پینل سے نکال دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نیتن مینن نے پاکستان آنے سے انکار کیا۔جواگل سری ناتھ نے اپنے دورے کے لیے آئی سی سی سے چھٹیاں لے لیں جبکہ نیتن مینن نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان جانے سے انکار کیا۔ ان دونوں کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے امپائرز اور ریفری پینل میں شامل نہیں کیا۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں ہونے والی اس صورتحال کے بعد بھارتی میڈیا نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔